سمندری تعاون سے متعلق چین اور آئی لینڈ ممالک کے مابین اعلی سطحی فورم کا انعقاد

2022/11/10 16:29:28
شیئر:

9 سے 10 نومبر تک پنگٹن میں سمندری تعاون پر چین اورآئی لینڈ ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ "ماحولیاتی جزائر ، بلیو ڈویلپمنٹ" کے موضوع پر موجودہ فورم میں موسمیاتی تبدیلی ، معاشی بحالی اور ترقی سمیت آئی لینڈ ممالک کے مشترکہ دلچسپی کے امور پر توجہ مرکوز کی گئی، اور سمندری ماحولیاتی تحفظ اور بحالی ، سمندری آفات کی نگرانی اور ابتدائی انتباہ سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
فورم کے دوران" آئی لینڈ پائیدارترقی انیشیٹو" بھی جاری کیا گیا اور سمندری تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چھ تجاویز پیش کی گئیں۔ بحر الکاہل، کیریبین اور بحر ہند کے علاقوں سے 10 سے زائد آئی لینڈ ممالک اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ چینی اور غیر ملکی سمندری انتظام کے محکموں، سائنسی تحقیقی اداروں، یونیورسٹیز ، ماہرین اور اسکالرز  سمیت180 سے زائد  نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن فورم میں شرکت کی.