ٹرپلڈیمک" سے شمالی امریکہ کے بچے مشکلات میں گھرے

2022/11/10 15:48:14
شیئر:

فلو ، آر ایس وی ، اور کوویڈ کا نام نہاد "ٹرپلڈیمک" اس موسم خزاں میں شمالی امریکہ کے بچوں کے اسپتالوں کو مشکلات میں گھیرے ہوئے ہے۔    پریشانی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ "پارکنگ میں  خیمے قائم کرنے اور نیشنل گارڈ سے مدد کی درخواست کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر نکولس ہومز، ریڈی چلڈرن ہسپتال میں ایک پیڈیاٹرک یورولوجسٹ اور ہسپتال کے سینئر نائب صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں ،انہوں نے  بتایا کہ ابھی تو نہیں لیکن ہسپتال کو مستقبل قریب میں اس طرح کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے.

 ہسپتال نے عارضی طور پر ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے قریب واقع اپنی گفٹ شاپ کو مریضوں کے  کمرے میں  تبدیل کردیا ہے۔ کھیل کے علاقوں کو مریضوں کی دیکھ بھال کے علاقوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور نوزائیدہ بچوں کے ایک پرانے انتہائی نگہداشت یونٹ جس میں ابھی بھی آکسیجن ایڈمنسٹریشن کے لئے ہک اپ موجود ہیں ، کو دوبارہ تیار کیا گیا ہے     

 مریضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے نمٹنے کے لئے ، اسپتال نے ان بچوں کی دیکھ بھال کے لئے اعلی سطحی آئی سی یو ڈاکٹروں کی ایک اضافی ٹیم تشکیل دی ہے

 

پیڈیاٹرک آئی سی یو کے ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جیسن کین نے فارچیون کو بتایا کہ ان کی سہولت گزشتہ 24 گھنٹوں  میں ناکافی ثابت ہوئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ  دوسرے اسپتالوں کے ایمرجنسی محکموں کے 30 بچوں کو ہسپتال میں  داخل کیا گیا ہے لیکن 60 بچوں کو پھر بھی واپس بھیجنا پڑا جنہیں بستروں کی ضرورت تھی ۔