چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی کمبوڈیا کے بادشاہ سہامونی سے ملاقات

2022/11/11 15:47:13
شیئر:

11 نومبر  کو  ، چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے نوم پین میں  کمبوڈیا کے بادشاہ سہامونی سے ملاقات کی۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ مشرقی ایشیائی تعاون کے رہنماؤں کے آئندہ اجلاسوں میں بھی  چین ،امن اور استحکام کو برقرار رکھنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، تعمیری مکالمے کو انجام دینے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون اور اتحاد کو مضبوط بنانے، مشترکہ ترقی اور مشرقی ایشیائی ممالک کے لئے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے  کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
شاہ سہامونی نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کمبوڈیا  ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور کمبوڈیا  چین کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے نظریے کی حمایت کرتا ہے۔