نیو یارک کی عدالت نے چوری شدہ 200 فن پارے پاکستان کو واپس کر دیے، فرانسیسی میڈیا

2022/11/11 17:36:22
شیئر:

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی اور امریکی شہریت کے حامل بھارت میں حراست میں لیے گئے آرٹ اسمگلر کے خلاف 10 سال کی بین الاقوامی تحقیقات کے بعد نیویارک کی عدالت نے 10 تاریخ کو 34 لاکھ ڈالر مالیت کے 192 چوری اور اسمگل شدہ فن پارے پاکستان کو واپس کردیے۔
دو سال سے نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے دنیا بھر میں میٹروپولیٹن عجائب گھروں اور گیلریوں میں  چوری شدہ نوادرات کو واپس کرنے کے لئے ایک بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے ۔2020 سے 2021 تک، کمبوڈیا، بھارت، پاکستان، مصر، عراق، یونان اور اٹلی سمیت 14 ممالک  کو کم از کم 700 فن پارے واپس کیے گئے.