بین الاقوامی درآمدی ایکسپو ، مستقبل کے اشتراک کی کہانی لکھی جا رہی ہے، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/11/11 11:38:53
شیئر:

دس نومبر کو چین کی پانچویں بین الاقوامی درآمدی ایکسپو  اختتام پذیر ہوئی ۔ سرکاری اعدادوشمار کےمطابق  ایکسپو میں کل 145 ممالک ، علاقوں ،عالمی تنظیموں نیز  127ممالک اور علاقوں کے 2800 سے زائد کاروباری اداروں نے  شرکت کی۔  ایکسپو میں 438 نئی مصنوعات ، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کی نمائش کی گئی، یہ تعداد گزشتہ ایکسپو سے زیادہ ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد منعقدہ پہلی اہم بین الاقوامی ایکسپو کے طور پر درآمدی ایکسپو کے نتائج نے ثابت کیا ہے کہ  وہ چین کے نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل کے لیے ایک دریچہ ہے،یہ ایکسپو  اعلیٰ معیار کے حامل کھلے پن کے فروغ کا پلیٹ فارم  اور بین الاقوامی عوامی بھلائی کی ایک مشترکہ امید بن چکی ہے۔

موجودہ ایکسپو سے چین نے واضح کیا ہے کہ وہ تمام ممالک کو چین کی بڑی مارکیٹ ، کھلے پن اور بین الاقوامی تعاون کے وسیع مواقع سے مستفید ہونے کا موقع دے گا جس سے خاص طور پر سب سے کم ترقی یافتہ ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔موجودہ ایکسپو میں بہت سے غیرملکی کاروباری اداروں نے چین میں کارخانے اور تحقیقی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بڑے کاروباری ادارے ہوں یا چھوٹی کمپنیز ، سب بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں چینی مارکیٹ سے منسلک ہونے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔یہ چین کے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کی  واضح عملی مثال بھی ہے۔ یہ بھی ثابت ہوا کہ الگ ہونے کی بجائے، کھلاپن اور تعاون ہی  ترقی کا درست راستہ  ہے۔