امید ہے امریکہ باہمی احترام کے جذبے کے تحت چین سے حقیقی معنوں میں تعلقات قائم کرے گا۔چینی وزارت خارجہ

2022/11/11 18:25:17
شیئر:

11 نومبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے ایک  پریس کانفرنس کی جس  میں صحافی نے بالی میں چین اور امریکی صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات پر چین کی توقعات کے بارے میں سوال کیا۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ سے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کے تین اصولوں پر چین۔ امریکہ کے تعلقات چاہتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی چین اپنی اقتدار اعلی، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور دفاع کرتا رہے گا۔ امریکہ کو چاہیے کہ چین کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل  کر تے ہوئے باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینا چاہیے اور  غلط فیصلوں سے گریز کرنا چاہیئے ۔