چین موسمیاتی تبدیلی سے ایک تسلسل کے ساتھ مثبت طور پر نمٹ رہا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2022/11/11 11:48:44
شیئر:

دس نومبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور امریکہ کے موسمیاتی امور کی خصوصی ایلچی غیررسمی  رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چین-امریکہ موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ چین حیاتیاتی تمدن اورآب و ہوا کے نظم ونسق پرمضبوطی سے عمل پیرا ہے اور ہمیشہ کی طرح مثبت اور عملی طور پر  موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہاہے۔