چینی وزیر اعظم کی چین آسیان (10+1) رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت

2022/11/11 17:38:22
شیئر:

چینی وزیر اعظم  لی کھہ چھیانگ نے 11 تاریخ کو کمبوڈیا کے شہر نوم پین میں 25 ویں چین آسیان (10+1) سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
کووڈ۱۹ کی وبا  کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب چین آسیان (10 +1) رہنماؤں کا اجلاس  منعقد ہوا ہے۔ 1991 ء میں چین اور آسیان کے مابین تعلقات کے قیام کے بعد سے ، دوطرفہ تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے ۔ چین مسلسل 13 سال تک آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے اور 2021 میں چین اور آسیان نے ایک جامع اسٹریٹجک  شراکت داری قائم کی۔ اس وقت چین آسیان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا کے معیار اور اپ گریڈیشن کی فعال منصوبہ بندی کی جا سکے اور چین-آسیان ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔