ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022 ووچن سمٹ کا اختتام

2022/11/11 15:44:15
شیئر:

11 نومبر 2022 کی صبح ، ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووچن سمٹ نے اپنا ایجنڈا مکمل کیا اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔کانفرنس کے  دوران مجموعی طور پر 20 ذیلی فورمز کا انعقاد کیا گیا ، جس میں 120 ممالک اور خطوں سے 2،100 سے زائد مہمانوں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی  جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
کانفرنس میں ڈیجیٹل تعاون، ڈیجیٹل معیشت، نیٹ ورک مواصلات اور پرامن ترقی سمیت  دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی مفادات اور جیت جیت نتائج پر مبنی ڈیجیٹل تعاون کو مضبوط بنانے ، ڈیجیٹل معیشت کی جدت طرازی اور ترقی پر اتفاق رائے ہوا ۔"سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا" اور "عالمی ڈیجیٹل ترقی کے راستے پر گامزن ہونے" کے ایجنڈے کو تمام شرکاء نے تسلیم کیا ۔