چین اور سنگاپور کے وزراء اعظم کی ملاقات

2022/11/12 16:37:47
شیئر:

گیارہ نومبر کو چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے نوم پین میں سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین لونگ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر لی کھہ چھیانگ  نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ اعلی سطحی اور دیگر مختلف سطح کے تبادلوں کو قریب لانے پر آمادہ ہے اور اہم شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرتے ہوئے باہمی تعاون کے معیار کو بلند کرنے پر تیار ہے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ فریقین آزاد تجارتی معاہدے کو اعلی سطح پر لانے سے متعلق  فالو اپ مذاکرات میں جلد  اتفاق رائے حاصل کریں گے، نئی بین الاقوامی زمینی و بحری تجارتی راہداری کی تعمیر کی منصوبہ بندی کو عمل میں لائیں گے ،تعاون کے فلیگ شپ منصوبے بنائیں گے ، صنعت اور  سپلائی چین کو محفوظ اور رواں دواں رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے کہا کہ نئی صورتحال کے پیش نظر سنگاپور چین کے ساتھ مل کر تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے عالمی استحکام و ترقی کو فروغ دے گا۔