چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بائیڈن کے بیان "چین روس سے ایک خاص فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے" پر رد عمل

2022/11/12 16:04:00
شیئر:

امریکی صدر  جو  بائیڈن کے اس بیان کے جواب میں کہ "چین روس سے ایک خاص فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے"،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے 11 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور روس کے درمیان باہمی تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سب سے بڑے پڑوسی اور نئے عہد میں جامع اسٹریٹجک تعاون کے ساتھی کے طور پر ، چین اور روس ہمیشہ  باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔ چین -روس تعلقات نے ایک طویل عرصے سے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے، جو بنیادی طور پر دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ باہمی اعتماد  کی وجہ سے ہے۔ چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر مختلف ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دے گا، نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر، اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہم آہنگی اور مثبت بات چیت کو فروغ دے گا۔