پاکستان کے وزیرصحت کی جانب سے چین کی طبی امدادی ٹیم کی ستائیش

2022/11/12 16:35:20
شیئر:

پاکستان کے وزیرصحت عبد القادر پٹیل نے دس نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان میں سیلاب سےمتاثرہ افراد  کو امداد  دینے والی چینی طبی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

عبد القادر پٹیل نے کہا کہ پاک چین دوستی دیرینہ اور گہری ہے۔پاکستان میں سیلاب آنے کے بعد چین نے نہ صرف پاکستان کو  امدادی سازوسامان  فراہم کیا ہے بلکہ متاثرہ علاقوں کے لیے طبی ٹیم بھی بھیجی  ہے، جنھوں نے متاثرہ علاقوں میں طبی نظام کو بہتر بنانے میں پاکستان کی مدد کی ہے۔چینی طبی ٹیم نے پاکستان کو جو  امداد دی ہے ، وہ پاکستانی عوام کے لیے ناقابل فراموش ہے۔

چیبی طبی ٹیم کے سربراہ ہوانگ وین شین نے کہا کہ چینی طبی ماہرین نے پاکستان کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تفصیل سے تبادلہِ خیال کیا ،  متاثرہ علاقوں کے عوام کو طبی خدمات فراہم کیں اور متاثرہ علاقوں کے لیے طبی سازوسامان کا عطیہ دیا۔ اس کے ساتھ چینی طبی ٹیم سیلاب کے بعد طبی نظام کی تعمیرنو میں اپنی خدمات سرانجام دینا چاہتی ہے۔

یہ چینی طبی ٹیم اٹھائیس اکتوبر کو پاکستان پہنچی تھی۔