چین 10+3 تعاون کے لیے نئی قوت متحرکہ فراہم کرنے کا خواہاں ، چینی وزیراعظم

2022/11/12 19:33:04
شیئر:

  

 بارہ تاریخ کو چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے نوم پین میں آسیان اور چین-جاپان- جنوبی کوریا کے سربراہان  کی 25 ویں ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ چین کھلے پن کو وسعت دے گا۔ چین اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کے تمام ممالک کو نئے ترقیاتی مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے اور "10+3" تعاون کے لیے نئی قوت متحرکہ فراہم کرنا چاہتا ہے۔

لی کھہ چھیانگ نے خطے کے امن و خوشحالی کے لیے پانچ تجاویز پیش کیں کہ علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دیا جائے ، صنعتی چین کے استحکام کا تحفظ کیا جائے اور اسے بہتر بنایا جائے، چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر کیا جائے ، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو وسعت دی جائے اور پائیدار ترقی کے لیے مدد فراہم کی جائے۔

شرکاء نے تعاون کر کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے ، خطے میں اقتصادی انضمام اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور 10+3 تعاون کے زیادہ سے زیادہ ثمرات حاصل کرنے پر اتفاق رائے کیا۔

اسی روز چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا، جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک وو اور فلپائن کے صدر مارکوس سے الگ الگ مذاکرات کیے۔