سی ایم جی کی طرف سے "نیا سفر، ہم نصیب معاشرہ" کے موضوع پر چین-جاپان کلاؤڈ ڈائیلاگ کا انعقاد

2022/11/12 16:49:05
شیئر:

  

11 نومبر کو چائنا میڈیا گروپ کے ایشیائی اور افریقی زبانوں کے پروگرام سنٹر نے "نیا سفر، ہم نصیب معاشرہ" کے موضوع پر چین-جاپان کلاؤڈ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ چین اور جاپان کے اسکالرز نے سی پی سی کی  بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں کلیدی الفاظ ،دنیا میں چین کی نئی ترقی سے لائے گئے نئے مواقع اورسی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد چین-جاپان تعلقات سمیت  دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کے نمائندے آن شیاو یو نے سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی سلسلہ وار کامیابیوں کو متعارف کراتے ہوئے واضح کیا کہ چینی طرز کی جدت کاری نہ صرف چین کی جدیدیت ہے، بلکہ یہ جاپان سمیت ایشیا پیسیفک کے خطے اور پوری دنیا کے لیے بھی ترقی کے ثمرات لائے گی۔ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ کو پڑھنا چین اور سی پی سی کو سمجھنے کے لیے ایک کھڑکی کی طرح ہے۔

جاپان کے کیوڈو نیوز کے سابق مبصر میتسورو اوکاڈا کا خیال ہے کہ چین نے غربت کے خاتمے میں ایک تاریخی فتح حاصل کی ہے اور غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عالمی مالیاتی بحران اور کووڈ-۱۹ کی وبا سے نمٹنے کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مغربی ممالک کی طرز حکمرانی اور اقدار  عالمی معیار نہیں بن سکتے۔ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس نے عالمی طرز حکمرانی کے نظام میں اصلاحات اور تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تجاویز پیش کی ہیں، جس میں عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کی سمت کی نشاندہی کی گئی ہے۔