گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر کا باضابطہ قیام

2022/11/13 16:13:52
شیئر:

12 نومبر کو گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر کا باضابطہ قیام عمل میں آیا۔یہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو  پر عمل درآمد اور بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے  چین کا ایک اہم اقدام ہے۔

گلوبل ڈیولپمنٹ پروموشن سینٹر  عالمی ترقیاتی انیشی اٹیو کے نفاذ کے لیے  وسائل کو جمع کرنے، اقدامات کو مربوط کرنے، حکمتِ عملی  کو ہم آہنگ کرنے اور  تصورات اور خیالات کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس کی اہم ذمہ داریوں میں عالمی ترقیاتی پروجیکٹ لائبریری کا قیام ، مشترکہ ترقیاتی کارروائی کے لئے ایک عالمی فورم کا انعقاد ، ترقی کے لئے عالمی فنڈنگ کو فروغ دینا ،  عالمی ترقیاتی ڈیجیٹل پروموشن پلیٹ فارم کا قیام ، اور  گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر کا نیٹ ورک بنانا شامل ہے۔

 گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر  کی ڈائریکٹر تھانگ اینگ نے کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دیتا رہے گا۔