انڈونیشیا کے شہر بالی میں بی 20 اجلاس کی افتتاحی تقریب

2022/11/13 16:06:49
شیئر:

تیرہ نومبر کو  بزنس 20  اجلاس 2022  اندونیشیا کے شہر بالی میں افتتاح پذیر ہوا۔ اس دو روزہ اجلاس کے دوران " اختراع کی مضبوطی اور کھلے پن کے ساتھ مشترکہ ترقی " کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔

جی 20 میکانزم سے وابستہ اہم سرگرمیوں میں سے ایک بی 20 اجلاس مختلف ممالک کے صنعتی و تجارتی حلقوں کی عالمی اقتصادی ترقی میں شرکت اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔جی 20 کےمتعدد رہنما  اور ایک ہزار سے زائد صنعتی و تجارتی شخصیات اس اجلاس  میں شریک ہیں۔ وہ پائیدار ترقی ، کاربن کے اخراج میں کمی ، ٹیکنالوجی کے اختراع سے اقتصای ترقی کے فروغ اور توانائی کی اصلاحات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

موجودہ بی 20 اجلاس چودہ تاریخ کو اختتام پذیر ہو گا۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، آسٹریلیا کے وزیر اعظم البانیز، جی 20 کے موجودہ میزبان ملک اندونیشیا  کے صدر  جوکوویدودو  اور  جی 20  کے اگلے میزبان ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اس اجلاس میں تقریر کریں گے.