15نومبر تک دنیا بھر کی کل آبادی آٹھ ارب تک پہنچ جائے گی، اقوام متحدہ

2022/11/13 16:11:14
شیئر:

اقوام متحدہ کی جاری کردہ ورلڈ  پاپولیشن آوٹ لک 2022 کے اندازے کے مطابق پندرہ نومبر تک دنیا کی کل آبادی آٹھ ارب تک پہنچ جائے گی۔آئندہ کئی عشروں میں آبادی مزید بڑھنے کا امکان ہے، تاہم اضافے کی رفتار سست رہے گی۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 2030 میں دنیا بھر کی کل آبادی آٹھ ارب پچاس کروڑ تک پہنچ جائے گی اور 2050 تک یہ تعداد  نو ارب ستر کروڑ تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔دوسری طرف دنیا بھر میں متوقع  اوسط زندگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے ایک اندازے کے مطابق سال دو ہزار تیئیس میں آبادی کے لحاظ سے بھارت پہلا بڑا ملک بن جائے گا اور  2050  تک بھارت کی آبادی ایک ارب ستر کروڑ تک پہنچ جائے گی۔