چینی وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرسے ملاقات

2022/11/13 16:09:03
شیئر:

12نومبر کو چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے نوم پین میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ موجودہ متعدد چیلنجز کے تناظر میں مختلف ممالک کو تعاون اور میکرواقتصادی پالیسی کے بارے میں صلاح و مشورہ کو مضبوط بنانا چاہئے تاکہ عالمی معیشت کا استحکام برقرار رکھا جا سکے  اور وہ سست روی کا شکار نہ ہو۔

لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ غیر متوقع عناصر کے زیر اثر رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے آغاز میں چینی معیشت کی شرح نمو میں نمایاں کمی آئی۔ہم نے اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بروقت پالیسی پیکج جاری کیا، جن کی بدولت معیشت آگے بڑھنے لگی۔ اکتوبر میں سی پی آئی میں صرف 1۔2  فیصد اضافہ ہوا۔پیچھلے دو سالوں میں کرنسی کامعتدل اجرا،  رواں سال میں بہتر فصل کا حصول اور توانائی کی مستحکم فراہمی قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے پختہ بنیاد  ہیں۔ہم اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بہتر اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھیں گے ،معیشت کو مناسب حد میں برقرار رکھیں گے اور سال بھر میں بہتر نتیجہ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ حال ہی میں چین میں نافذ کردہ میکرو پالیسی مناسب اور موثر ہے۔ہم  چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔