چینی صدر شی جن پھنگ کا ہوابازی کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر زور

2022/11/13 15:51:46
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے بارہ نومبر کو چین کے ایوی ایشن انڈسٹری گروپ کے ورکرز اور انجینئرز کو ایک جوابی خط بھیجتے ہوئے انہیں ہوابازی کے شعبے میں ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے پرحوصلہ افزائی کی۔

شی جن پھنگ نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ہوابازی کی اعلی معیار  کی ترقی اور اس شعبے میں خودانحصاری حاصل کرنے کے لئے انہیں انتھک کوشش کرنی ہے۔