وانگ ای کی 'ہائبرڈ چاول میں معاونت اور عالمی غذائی تحفظ' سے متعلق بین الاقوامی فورم میں شرکت

2022/11/13 15:55:07
شیئر:

چین کے  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 'ہائبرڈ  چاول میں  معاونت اور عالمی غذائی تحفظ'  سے متعلق ایک بین الاقوامی فورم میں شرکت کی۔

وانگ نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ چین  چینی جدیدیت کے ساتھ انسانی ترقی میں نیا کردار ادا کرے گا اور چین کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔وانگ ای نے کہا کہ ہائبرڈ چاول ٹیکنالوجی چین میں زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کی تاریخ میں ایک سنگِ میل  ہے، اس سے نہ صرف چین کو خوراک میں خود کفالت  حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے، بلکہ عالمی سطح پر خوراک کی کمی کو حل کرنے میں بھی اس کا ایک اہم کردار ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین کے لئے عالمی ترقیاتی اقدام پر عمل درآمد میں غذائی تحفظ  ایک ترجیحی شعبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے تاکہ عالمی غذائی سلامتی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے حصول میں نئی اور زیادہ سے زیادہ شراکت کی جاسکے۔

اس فورم کی مشترکہ میزبانی چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی، وزارت زراعت و دیہی امور اور نیشنل فوڈ اینڈ اسٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن نے کی تھی۔