ویٹ لینڈز پر کوپ 14 اختتام پذیر

2022/11/14 11:06:54
شیئر:

"ویٹ لینڈز پر رامسر کنونشن" یا جسے کوپ 14 کہا جاتا ہے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے بعد13 نومبر کو اختتام پزید ہوئی۔ کانفرنس کے دوران "ووہان اعلامیہ" اور "گلوبل اسٹریٹجک فریم ورک فار ویٹ لینڈ کنزرویشن 2025-2030" سمیت متعدد  اہم نتائج حاصل کیے گئے۔
"گلوبل اسٹریٹجک فریم ورک فار ویٹ لینڈ کنزرویشن 2025-2030" میں واضح کیا گیا ہے کہ پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور عالمی ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے میں ویٹ لینڈ کے تحفظ اور بحالی کو  نمایاں اہمیت دی جائے، ویٹ لینڈز کے تحفظ اور بحالی کے عمل کو مزید فروغ دیا جائے اور ویٹ لینڈز کے انحطاط کو روکا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا جائے جس میں استعداد کار میں اضافہ، تکنیکی اور سائنسی تعاون اور تبادلے شامل ہیں۔