ترک نائب صدر نے استقلال ایونیو پر دھماکے کو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا

2022/11/14 10:57:25
شیئر:

تیرہ نومبر کو ترکیہ کے نائب صدر فوات اوکتائے نے استنبول کے استقلال ایونیو پر بم دھماکے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک خاتون حملہ آور ملوث ہے  ۔بم دھاکے میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہو چکے ہیں اور مقامی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
استقلال ایونیو ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کی تاریخی شاپنگ اسٹریٹ ہے، جس میں بے شمار کاروباری مراکز ہیں اور ہمیشہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔