چین اور آسیان ممالک بحیرہ جنوبی چین سے متعلقہ مسئلے کے حل کے لئے پر عزم

2022/11/14 17:26:46
شیئر:
حالیہ دنوں چین اور آسیان ممالک نے بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مختلف فریقوں کے ردعمل کے اعلامیے کی بیسویں سالگرہ پر مشترکہ بیان جاری کیا ،  جس پر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے چودہ تاریخ کو کہا کہ یہ چین اور آسیان ممالک کے اس خطے میں امن و امان کے تحفظ کے عزم اور اعتماد کا مظہر ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور آسیان ممالک بحیرہ  جنوبی چین سے متعلقہ مسئلے سے اچھی طرح نمٹنے کی بھرپور صلاحیت،اعتماد اور فہم رکھتے ہیں۔
بالی میں منعقدہ چینی و  امریکی صدور کی ملاقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ اختلافات پر قابو پاتے ہوئے باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دے گا، غلط فہمی اور غلط تخمینےسے گریز کرے گا  تاکہ چین امریکہ تعلقات صحت مند اور مستحکم ترقی کے درست راستے پر واپس آ سکیں۔