چینی صدر شی جن پھنگ انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ رہے ہیں

2022/11/14 14:53:00
شیئر:

چودہ نومبر کو چین کے صدر شی جن پھنگ خصوصی طیارے کے ذریعے انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ رہے ہیں۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو  کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ چودہ  سے سترہ تاریخ تک بالی میں جی ٹونٹی کے 17ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔