چینی و امریکی صدور کی بالی میں ملاقات

2022/11/14 21:55:30
شیئر:

چودہ نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ "میں ہمیشہ کی طرح چین امریکہ تعلقات میں اسٹریٹجک امور اور اہم عالمی اور علاقائی امور پر  صدر بائیڈن کے ساتھ کھل کر اور گہرائی سے تبادلہ خیال کرنے کا خواہاں ہوں اور میں دونوں ممالک اور دنیا کے فائدے کے لئے چین اور امریکہ کے تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لئے  صدر بائیڈن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔" 

صدر بائیڈن نے کہا کہ" ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امریکہ اور چین کے درمیان فرق سے نمٹنے، مسابقت کو تنازعات میں تبدیل ہونے سے روکنے اور ہنگامی عالمی مسائل پر تعاون کے طریقے تلاش کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔ صدر شی جن پھنگ! میں پہلے کی طرح ایک پائیدار، کھلی اور پرخلوص بات چیت کا منتظر ہوں۔ "