لی کھ چھیانگ اور آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کی ملاقات

2022/11/14 11:34:40
شیئر:

بارہ نومبر کو چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کمبوڈیا کے شہر نوم پین میں مشرقی ایشیائی تعاون کے رہنماؤں کے سلسلہ وار اجلاسوں میں شرکت کے دوران آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی۔
البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا اور چین آئندہ ماہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منائیں گے۔ دونوں ممالک نے 50 سال قبل وزیر اعظم وٹلام کی لیبر حکومت کے دوران سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات  کے فروغ کے لیے  مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے عوام کے درمیان روایتی دوستی ہے۔ دوطرفہ تعلقات مشکل دور سے گز ر چکے ہیں۔  چین دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو  پائیدار اور مستحکم ترقی کے فروغ  کے لیے  ایک بہتر موقع کے طور پردیکھتا ہے اور   مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کا  خواہاں ہے۔
13 نومبر کی شام وزیر اعظم لی کھ چھیانگ مشرقی ایشیائی تعاون کےرہنماؤں کے متعدد اجلاسوں میں شرکت اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے کے بعد خصوصی طیارے سے  بیجنگ واپس پہنچ گئے ہیں۔