معدومیت کے خطرے سے دوچارجنگلی جانوروں اور نباتات کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق کنونشن کے فریقوں کی انیسویں کانفرنس کا انعقاد

2022/11/15 10:08:30
شیئر:

چودہ تاریخ کو معدومیت کے  خطرے سے دوچارجنگلی جانوروں اور نباتات کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق کنونشن کے فریقوں کی انیسویں کانفرنس پاناما میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں فریقین کنونشن کے نفاذ کا جائزہ لیں گے، فریقین کی جانب سے پیش کردہ تجاویز  پر مشاورت کی جائےگی، اور جانوروں اور پودوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام اور کنٹرول کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی. یہ  اجلاس 25 نومبر تک جاری رہے گا۔
معدومیت کے  خطرے سے دوچارجنگلی جانوروں اور نباتات کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق کنونشن (سی آئی ٹی ای ایس) ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جو ممالک کے مابین جنگلی نباتات اور جانوروں اور ان سے بنائی گئی متعلقہ مصنوعات کی  بین الاقوامی تجارت کو منظم کرنے کے لئے طے کیا گیا  ہے تاکہ  خطرے سے دوچار جنگلی نباتات اور جانوروں کی  حفاظت کی جاسکے۔ یہ کنونشن 1975 میں نافذ العمل ہوا اور اس وقت دنیا بھر میں اس کے 184 ارکان ہیں۔