پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل پاکستان کی ضلعی عدالت نے 14جولائی
کو داسو دہشت گرد حملے میں ملوث متعدد افراد کے خلاف فیصلہ سنایا
ہے ۔اس حوالے سے چین کی وزارت
خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 15 تاریخ کو کہا کہ پاکستانی فریق "14 جولائی" داسو
دہشت گرد حملے کی تحقیقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اس کیس کے ملزمان کو بالآخر انصاف
کے کٹہرے میں لایا گیا ہے، یہ عمل قابلِ تحسین ہے اور ہلاک ہونے والے چینیوں اور
ان کے خاندان کے لئے باعثِ اطمینان ہے۔ چین پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں
کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی
سلامتی کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرے گا۔
ماؤ نینگ
نے نشاندہی کی کہ ہم بیرون ملک مقیم چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے
لئے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔