17 ویں جی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز

2022/11/15 10:45:26
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  پندرہ تاریخ کی  صبح ، انڈونیشیا کے شہر بالی میں 17 ویں جی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز ہوا۔
سمٹ کا موضوع "مضبوط بحالی کے لئے ایک ساتھ" ہے،اجلاس میں عالمی صحت کے بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار توانائی کی منتقلی جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی جائےگی.
1999 میں قائم ہونے والا جی 20 ،اہم ترقی یافتہ معیشتوں اور ابھرتی ہوئی  معیشتوں پر مشتمل ہے ، جو عالمی امور میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لئے ایک موثر کثیر الجہتی میکینزم ہے۔