جی 20 کو مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا چاہیے، انتونیو گوتریس

2022/11/15 09:33:08
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 14 تاریخ کو کہا کہ دنیا کو مستقبل کی ترقی سے متعلق متعدد اہم چیلنجوں کا سامنا ہے ، اور امید ہے کہ جی 20 یکجہتی کے جذبے کو آگے بڑھائے گا اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقے تلاش کرے گا۔
انتونیو گوتریس نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بنی نوع انسان کو درپیش سب سے اہم چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرنے اور جلد از جلد موسمیاتی تبدیلی سے متعلق یکجہتی کے معاہدے تک پہنچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد انسانیت کو درپیش ایک اور اہم چیلنج ہے۔ خوراک اور توانائی کی بلند عالمی قیمتوں کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو اس سے بھی زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مزید کوششیں کی جائیں گی تاکہ ترقی پذیر ممالک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی راہ پر پیچھے نہ رہ جائیں۔
انتونیو گوتریس نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ قابل تجدید توانائی کی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کا ادراک بھی فوری نوعیت کا کام ہے اور امید ہے کہ جی 20 متعلقہ شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔