دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ گئی, اقوام متحدہ 

2022/11/15 16:41:58
شیئر:

اقوام متحدہ کے ایک اعلان کے مطابق 15 نومبر 2022 کو دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ چکی ہے۔
  اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے "8 بلین پاپولیشن ڈے" سیکشن کے مطابق یہ انسانی ترقی کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ عالمی آبادی میں اضافہ عوامی صحت، غذائیت اور  طبی میدان میں بہتری کی وجہ سے ہے، جس کی بدولت انسانی عمر میں اضافہ ہوا ہے. اس کے علاوہ، کچھ ممالک میں فرٹیلٹی  کی بہتر شرح  تیزی سے آبادی میں اضافے کا باعث بنی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ دنیا کے بارے میں ہماری مشترکہ ذمہ داری کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔