چودہ نومبر کو چین اور امریکہ کے صدور نے تین گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں فریقین
نے گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، تعلقات میں ریڈ لائنز کی نشاندہی کی،تصادم سے
گریز کرنے اور دو طرفہ عملی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی ۔ عالمی رائے
عامہ نے اس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
یہ تین برسوں میں دونوں صدور کی پہلی
بالمشافہ ملاقات ہے ۔ برطانیہ کے اخبار فائنینشل ٹائم کے خیال میں دونوں صدور نے
باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ، سی این این نے نشاندہی کی کہ
اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ برازیل کے چائنا اسٹڈی
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ یہ ملاقات
دونوں صدور کی روابط کو مضبوط بنانے، اور دوطرفہ اور اہم عالمی مسائل کے حل کی
مشترکہ کوشش ہے جو عالمی امن و امان کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔