تھائی لینڈ کے مختلف حلقے صدر شی جن پھنگ کے دورہ تھائی لینڈ کے منتظر

2022/11/16 10:02:30
شیئر:

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چن او چا کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ 17 سے 19 نومبر تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہونے والے 29 ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے۔ تھائی لینڈ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے کہا کہ وہ  صدر شی جن پھنگ کی جانب سے اجلاس کے دوران پیش کردہ اقدامات اور تجاویز کے منتظر ہیں ، اور تھائی لینڈ اور چین کے مابین دوستانہ  تعلقات اور تعاون  کو مزید فروغ دینے کے لئے صدر شی جن پھنگ کے دورہ تھائی لینڈ کے منتظر ہیں۔