"تائیوان علیحدگی " کا کوئی راستہ نہیں ہے،چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان

2022/11/16 15:26:05
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل کے  دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان ماؤ شیاؤ گوانگ نے سولہ نومبر کو رسمی پریس کانفرنس میں تائیوان انتظامیہ سے کہا کہ  "تائیوان علیحدگی "کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان کی علیحدگی پسندی آبنائے تائیوان میں امن و امان  کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اس کی بھرپور مخالفت کی جانی چاہئے۔انہوں نے تائیوان انتظامیہ سے کہا کہ کسی بیرونی قوت پر انحصار کر کے تائیوان کی علیحدگی کی کوشش سے باز رہے۔ انھوں نے واضع کیا  کہ آبنائے تائیوان کے تعلقات کیسے فروغ پائیں گے ،اس کا انحصار تائیوان کی موجودہ انتظامیہ کے انتخاب پر ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے برطانیہ کے متعلقہ فریق پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول پر پاسداری کرے اور تائیوان علیحدگی پسندوں کو غلط اشارہ دینا بند کرے۔