صدر شی جن پھنگ کا خطاب عالمی ترقی کے لیے اعتماد کو فروغ دے گا،بین الاقوامی شخصیات

2022/11/16 11:21:27
شیئر:

15 تاریخ کو  ، 17 ویں جی 20 سربراہی سمٹ بالی ، انڈونیشیا میں منعقد ہوئی۔چینی صدر شی جن پھنگ  نے سمٹ میں  شرکت کی اور "مشترکہ طور پر عہد حاضر کے چیلنجوں کا سامنا کریں اور مل کر ایک خوبصورت مستقبل کی تعمیر کریں" کے عنوان سے ایک اہم خطاب کیا۔ بین الاقوامی شخصیات نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں مزید جامع اور لچکدار عالمی ترقی کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی جس سے عالمی ترقی کے لیے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

انڈونیشیا کے سیاحت اور اختراعی معیشت کے وزیر سندیگا انو نے کہا  ایک بڑی آبادی اور ابھرتے ہوئے  بڑے ملک کے طور پر، چین علاقائی اور عالمی سطح پر مزید اہم کردار ادا کرے گا.

سوئس این جی او کے سینیئر مشیر مائیکل واٹیجوٹس نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی  جامع اور لچکدار عالمی ترقی کو فروغ دینے کی تجویز سے یقیناً دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔