افغان عبوری حکومت کے ترجمان کی طرف سے پاک افغان سرحدی حدود میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل

2022/11/16 10:06:55
شیئر:

13 نومبر کو افغانستان اور پاکستان کی سرحدی حدود میں فائرنگ کے واقعے پر  افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 15  تاریخ کو  پر سوشل میڈیا کے ذریعے جواب دیا: انہوں نے کہا کہ "افغان حکومت کو اس واقعہ پر تشویش ہے اور ذمہ داران کی تلاش کے لیے ایک اعلی سطحی تحقیقاتی جرگہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان عبوری انتظامیہ کا سیکیورٹی ادارہ اس طرح کے واقعات  کی آئندہ  روک تھام کے لیے  کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ "
13 نومبر کو افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع اسپن بولدک اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن کے ملحق سرحدی علاقے میں  فائرنگ کا  واقعہ ہوا جس  میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد دونوں اطراف کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔