چائنا میڈیا گروپ اور انڈونیشیا کے نیشنل ریڈیو اسٹیشن کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

2022/11/16 19:53:05
شیئر:

چینی صدر کی انڈونیشیا میں جی 20 سمٹ میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور انڈونیشیا کے نیشنل ریڈیو اسٹیشن کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر آن لائن دستخط کیے گئے۔یہ چین اور انڈونیشیا کے میڈیا کے تعاون کا نیا ثمر ہے۔
حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ اور انڈونیشیا کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو وسعت دی جا رہی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں و عوامی روابط کو فروغ ملا ہے۔