سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 میں امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

2022/11/16 15:18:12
شیئر:

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات اعلان کیا کہ وہ دوبارہ صدارتی انتخاب لڑیں گے۔76سالہ ٹرمپ نے منگل کے روز فیڈرل الیکشن کمیشن میں 2024 میں امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے اپنی امیدواری کے کاغذات بھی جمع کروائے۔ٹرمپ ریپبلیکن پارٹی کے صدر بھی ہیں اور  اُن کی جانب سےیہ اعلان 2022 کے امریکی وسط مدتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے ۔ ان انتخابات میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستیں اور 100 رکنی سینیٹ کی 35 نشستیں بھی شامل تھیں۔
یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈیموکریٹس  آئندہ امریکی کانگریس میں سینیٹ کا کنٹرول برقرار رکھ سکیں گے تاہم منگل کی رات تک کسی بھی پارٹی نے ایوان نمائندگان میں واضح اکثریت حاصل نہیں کی ہے۔ٹرمپ نے 2017 سے 2021 تک امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔وہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن سے ہار گئے تھے لیکن انہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور بے بنیاد دعووں کی بنیاد پر کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔اس سے قبل بائیڈن نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ بدستور دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور امکان ہے کہ وہ "اگلے سال کے اوائل میں" باضابطہ فیصلہ کریں گے۔