چین اور انڈونیشیا کی مشترکہ طور پر تعمیر کردہ جکارتہ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے کا آزمائشی آپریشن کامیابی سے مکمل

2022/11/16 19:47:48
شیئر:

انڈونیشیا میں مقامی وقت کے مطابق 16نومبر کو  چینی ریلوے کی مدد سے تیار کردہ  جکارتہ بانڈونگ  تیز رفتار ریلوے  کی معائنہ ٹرین کا  ہائی اسپیڈ ریلوے کے ڈیکارول اسٹیشن سے نمبر 4 لیانگ چھانگ تک جامع معائنہ کیا گیا ،  معائنے سے دوران مختلف انڈیکس پیرامیٹرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور انڈونیشیا کی مشترکہ طور پر تعمیر کردہ  ہائی اسپیڈ ریلوے کا تجرباتی آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔
جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کو ملک کے چوتھے بڑے شہر بانڈونگ سے جوڑتی ہے ۔اس ہائی اسپیڈ ریلوے کی لمبائی 142 کلومیٹر اور یہ 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ توقع ہے کہ 2023 تک یہ ریلوے مکمل ہوجائے گی اور  باضابطہ فعال  ہو جائے گی۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں پہلی تیز رفتار ریلوے ہوگی ۔یہ  چین اور انڈونیشیا کے مابین تعاون کاایک منصوبہ ہے۔ چین نے انڈونیشیا کو ٹیکنالوجی منتقل کردی ہے تاکہ انڈونیشیا کو ہنر مند ہائی اسپیڈ ریلوے کارکنوں کو تربیت دینے میں مدد ملے. 2018 میں جکارتہ بانڈونگ ریلوے کی تعمیر کے باضابطہ آغاز کے بعد سے ، مجموعی طور پر 45،000 انڈونیشی ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔