چین اور کینیڈا کی جانب سے مشترکہ طور پر "بائیو ڈائیورسٹی ایکشن منسٹرز ایونٹ" کا انعقاد

2022/11/16 10:31:39
شیئر:

15 نومبر  کو  ،اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے فریقوں کی 27 ویں کانفرنس (کوپ 27) کے دوران ، کوپ 15 کے چیئرمین ملک چین اور کوپ 15 کے  دوسرے مرحلے کے اجلاس کے میزبان ملک کینیڈا  نے مشترکہ طور پر  شرم الشیخ ، مصر  میں  "بائیو ڈائیورسٹی ایکشن منسٹرز ایونٹ" کا اہتمام کیا۔
اس ایونٹ کا مقصد کاپ 15  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 2020 کے بعد کے عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو روکا جاسکے ، اور فریم ورک کے حصول میں  مدد مل سکے۔
یورپی یونین، چیک جمہوریہ، ارجنٹائن، برازیل، کوسٹا ریکا، گیبون، ملائیشیا، ایکواڈور، چلی، مصر، جرمنی، ناروے اور برطانیہ سمیت کنونشن کے تقریباً 30 اہم فریقوں کے وزارتی سطح کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی)  اور کنونشن کے سیکرٹریٹ کے حکام نے اس تقریب میں شرکت کی۔