"چائنا ملٹری انڈسٹری" کی 11 ویں پاکستان دفاعی نمائش" آئڈیاز 2022 "میں شرکت

2022/11/16 09:55:14
شیئر:

11 ویں پاکستان دفاعی نمائش آئڈیاز 2022 کا آغاز 15 نومبر کو پاکستان کے  جنوبی شہر کراچی میں ہوا ۔اس نمائش میں سات چینی فوجی تجارتی کمپنیز "چائنا ملٹری انڈسٹری" وفد کی شکل میں حصہ لے رہی ہیں۔
 پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے چین کے نمائشی حصے کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔ پاکستان کی وزارت دفاعی پیداوار کے قائم مقام سیکرٹری ہمایوں عزیز نے کہا کہ چین کی فوجی مصنوعات اور ٹیکنالوجی بین الاقوامی سطح پر معروف ہیں اور پاک چین دفاعی تعاون مثالی ہے ۔ دونوں ممالک مستقبل میں بھی  اس تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔
چار روزہ نمائش میں 50 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔