چینی صدر شی جن پھنگ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات

2022/11/16 19:16:02
شیئر:

سولہ تاریخ کو  چینی صدر  شی جن پھنگ نے بالی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ بڑے ممالک کو دنیا کے لیے مزید اعتماد اور قوت فراہم کرنی چاہیئے۔ترقی کو بین الاقوامی ایجنڈوں میں مرکزی اہمیت دی جانی چاہیئے تاکہ ترقی کے ثمرات تمام ممالک کے تمام افراد تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی ترقیاتی انیشیٹیو اور عالمی سکیورٹی انیشیٹیو کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دنیا کو مزید مواقع فراہم کرے گا۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اقوام متحدہ کی حمایت جاری رکھے گا۔
انتونیو گوتریز نے کہا کہ دنیا میں عدم مساوات اور عدم توازن کی صورتحال سنگین رہی ہے ،اقوام متحدہ چین کی جانب سے کثیرالجہتی پر گامزن رہنے کو سراہتا ہے۔چین کا پیش کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹیو ترقی پذیر ممالک کی مدد میں بہت فائدہ مند ہے۔اقوام متحدہ کا ادارہ ایک چین کے اصول کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور یہ ایک ریڈ لائن ہے جسے چھوا نہیں جا سکتا اور اس کا احترام کیا جانا چاہیئے۔اقوام متحدہ چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔