وانگ ای کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات

2022/11/16 10:13:16
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق پندرہ نومبر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ،اور ریاستی کونسلر  وانگ ای نے بالی میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
لاوروف نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ متفقہ انتخاب ان کے اعلیٰ سیاسی وقار اور چینی عوام کے اعلیٰ اعتماد اور حمایت کا جامع مظہر ہے۔ روس دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کے عمدہ رجحان کو مضبوط بنانے اور روس- چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ ہم کسی طوفان سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، طے شدہ اہداف کی جانب بہادری سے آگے بڑھیں گے، اور چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ پر عملدرآمد کریں گے۔چین روس کے ساتھ مختلف سطحوں اور شعبوں میں اعلیٰ سطحی روابط اور تبادلوں کو مربوط کرنے ، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور افرادی تبادلے کو آسان بنانے کا خواہاں ہے۔