انڈونیشیا کے مقامی میڈیا کی G20 سمٹ میں چین کے بیانیے کی بھرپور کوریج

2022/11/17 14:33:40
شیئر:

گزشتہ چند دنوں کے دوران انڈونیشیا کے مقامی میڈیا نے  جی ٹوئنٹی کی 17ویں سمٹ میں چینی  صدر شی جن پھنگ کی شرکت پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے اس پر جامع اور وسیع رپورٹس پیش کی ہیں۔
میٹرو ٹی وی انڈونیشیا کا ایک بااثر مقامی ٹی وی اسٹیشن ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی بالی میں آمد کے بعد سے میٹرو ٹی وی نے مسلسل اس دورے کی کوریج کی ہے۔ میٹرو ٹی وی نے "میٹرو نیوز" کے ڈائیلاگ کالم میں G20 سمٹ میں صدر شی جن پھنگ کی  آمد پر ان کا  تعارف کرانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگاروں کو بھی اسٹوڈیو میں مدعو کیا۔
"جکارتہ پوسٹ" انڈونیشیا کا انگریزی زبان کا اہم روزنامہ ہے۔اس اخبار نے مسلسل کئی دنوں تک اس سمٹ میں چین کے بیانیے اور چین اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات پر خصوصی توجہ دی ۔
"انٹرنیشنل ڈیلی" انڈونیشیا میں چینی زبان کا ایک اہم اخبار ہے۔ اس  اخبار نے  گزشتہ دنوں سمٹ میں صدر شی جن پھنگ کی شرکت پر  بھرپور توجہ دی اور سمٹ میں شی جن پھنگ کی اہم تقریر پر رپورٹنگ  بھی کی  جس کا عنوان تھا "وقت کے چیلنجز سے مشترکہ طور پرنمٹیں اور بہتر مستقبل کی مشترکہ تعمیر کریں" ۔