چین کا یوکرین بحران کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی بحالی پر زور

2022/11/17 14:46:10
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 16 تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کی صورتحال پر ایک اور اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے نشاندہی کی کہ موجودہ صورتحال میں چاہے کتنی ہی مشکلات اور چیلنجز  کیوں نہ درپیش ہوں، بین الاقوامی برادری کو اتفاق رائے کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے، تعاون کے لیے گنجائش تلاش کرنی چاہیے اور صورتحال کو بہتر بنانے ، سفارتی مذاکرات جلد از جلد بحال کرنے اور بحران کے اثرات کو محدود کرنے میں تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ چین  ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم کی حمایت کرتا ہے کہ وہ روس سے اناج اور کھاد کی برآمد ات میں حائل مشکلات کو حل کرنے میں مربوط کردار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔چین متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پابندیوں کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔چین تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور  کو اجاگر کریں، امن، ترقی، تعاون اور جیت جیت نتائج کی وکالت کریں، تقسیم ،محاذ آرائی،گروہ بندی کے بجائے اتحاد ، تعاون اور شراکت داری کی جستجو کریں۔