چینی صدر شی جن پھنگ کی انڈونیشیا کے صدر سے بات چیت

2022/11/17 14:47:17
شیئر:

سولہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا کےصدر جو کو ودودو سے بات چیت کی۔فریقین نے چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا اور اگلے سال چین-انڈونیشیا ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کی موقع پر اعلی معیار کے تعاون کو فروغ  دینے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کا مزید طاقتور ،سبز اور صحت مند عالمی ترقی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دینے پر اتفاقِ رائے ہوا۔

جوکو ودودو نے باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی امید ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا  آسیان- چین دوستانہ تعاون کے تعلقات کی ترقی کو مثبت طور پر فروغ دے گا۔
دونوں صدور نے ویڈیو کے ذریعے چین اور انڈونیشیا کی مشترکہ تعمیر کردہ جکارتہ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے کے آزمائشی آپریشن کا کا مشاہدہ کیا ۔
جکارتہ-بانڈونگ تیز رفتارریلوے انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی تیز رفتارریلوے ہے، جس کے فعال ہونے  پر جکارتہ اور بنڈونگ کے درمیان سفر کا دورانیہ  3 گھنٹے سے کم ہو کر  40 منٹ رہ  جائے گا۔یہ منصوبہ چین اور انڈونیشیا کے سربراہان مملکت کی ذاتی کوششوں سے جاری ہے ۔چین اور انڈونیشیا کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے ایک تاریخی منصوبے کے طور پر، جکارتہ-بانڈونگ تیز رفتار ریلوے چین اور انڈونیشیا کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا عکاس ہے۔
دونوں صدور نے ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے عملی منصوبے،دی بیلٹ اینڈ روڈکی مشترکہ تعمیر سے متعلق تعاون کے منصوبے،ڈیجیٹل معیشت،پیشہ ورانہ تعلیم اور جڑی بوٹیوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ چین اور انڈونیشیا کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

 چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے سترہ تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں صدور کی قیادت میں چین -انڈونیشیا تعلقات کو مسلسل اور لکچدار ترقی حاصل ہوگی ۔