چینی صدر شی جن پھنگ کی ایپیک سی ای او سمٹ سے تحریری تقریر

2022/11/17 21:35:35
شیئر:

چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کے روز کہا کہ ایشیا پیسیفک کسی کا بیک یارڈ نہیں ہے اور اسے بڑی طاقتوں کے مقابلے کا میدان نہیں بننا چاہئے۔

انہوں نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن  کے سی ای او سمٹ میں ایک تحریری تقریر میں کہا کہ نئی سرد جنگ شروع کرنے کی کسی بھی کوشش کی ہماری جانب سے اجازت نہیں دی جائے گی۔

تقریر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں  پرامن ترقی کی بنیادکو مضبوط بنانا چاہیئے،عوام کو مرکزی اہمیت دینی چاہیئے،کھلے پن کو مزید بہتر معیار تک پہنچانا چاہیئے،مزید اعلی سطح کے باہمی روابط کی تکمیل کرنی چاہیئے،رواں اور مستحکم صنعتی و سپلائی چین کو یقینی بنانا چاہیئے اور معیشت کی بہتری کو فروغ دینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ایپیک کے ممبران کو ماضی کے تجربات اور سبق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  ایشیا و بحرالکاہل کے علاقائی معاشی انضمام کو مستحکم طور پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کی ترقی کو ایشیا و بحرالکاہل سے فائدہ حاصل ہوا ہے اور چین کی ترقی سے بھی اس خطے تک مفادات پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین ایشیا و بحرالکاہل کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کی بھرپور کوشش کرتا رہے گا۔