سفید گالوں والا میکاک حیوانات رئیسہ کی ایک نایاب نوع ہے۔یہ چین کے علاقے تبت کے گھنے جنگلوں میں زندگی بسر کرتے ہیں۔سفید گالوں والے میکاک کے گالوں اور گردن کے ارد گرد سفید پشم کی وجہ سے ان کا نام "سفید گالوں والے میکاک" رکھا گیا ہے۔ پیچیدہ مقامی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لئے، میکاک خاندان ایک دوسرے کے نزدیک رہتے ہیں، جو ان کی بقا کی کلید ہے۔