جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کی کامیاب آزمائش پر انڈونیشیا کے مختلف حلقوں کا پرجوش ردعمل

2022/11/18 09:52:18
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 16 تاریخ کو، چین اور انڈونیشیا کی جانب سے مشترکہ طور پر تعمیر کردہ  جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے  کی پہلی آزمائش انتہائی کامیاب رہی اور تمام اشاریوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مغربی صوبہ جاوا کے گورنر رضوان کامل نے کہا کہ انڈونیشیا کے عوام ایک طویل عرصے سے اس پیش رفت کے منتظر تھے اور بالآخر انہوں نے اس کامیابی کا مشاہدہ کیا ہے، جو تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے. یہ تیز رفتار ریلوے نہ صرف مسافروں کو نقل و حمل کی سہولت فراہم کرے گی بلکہ اقتصادی ترقی کے لیے بھی مفید ثابت ہوگی اور ریلوے لائن سے ملحقہ علاقوں کی تعمیر اور ترقی کو آگے بڑھائے گی۔اس سےمغربی جاوا کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ بطور  گورنر، میں اس کے لیے بہت مشکور ہوں۔