چینی صدر شی جن پھنگ کی برونائی کے سلطان حسنال سے ملاقات

2022/11/18 18:52:16
شیئر:

اٹھارہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بنکاک میں برونائی کے سلطان حسنال سے ملاقات کی۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ  اگلے سال چین اور برونائی کے درمیان  تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 5ویں سالگرہ منائی جائے گی۔دونوں فریقین کو  باہمی  تبادلوں کو برقرار رکھنا چاہیے، اعلیٰ معیار کے  بیلٹ اینڈ روڈ کے اہم منصوبوں کو فروغ دینا چاہیے، اور سبز ترقی اور ڈیجیٹل اقتصادی تعاون کے فروغ  کی کوشش کرنی چاہئے ۔انہوں نے  کہا کہ چین، برونائی کے ساتھ مل کر، آسیان اور اپیک جیسے فریم ورک کے اندر رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ چین برونائی اور دیگر آسیان ممالک کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین کو امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانے کے لیے تیار ہے۔